اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم جعفری کو ایک پیغام بھیج کر امید ظاہر کی ہے کہ عراق کا سفارتی ادارہ، ملک کی خارجہ پالیسی کو مضبوط و مستحکم کرنے کے ساتھ ايران- عراق کے تعلقات کو وسیع کرنے کی راہ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر خارجہ نے اسی طرح اپنے پیغام میں علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر عراق کے نئے وزیر خارجہ کی گہری نظر اور ان کے دقیق نظریات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوستانہ اور قریبی بتایا اور زور دیا کہ علاقائی و بین الاقوامی سطح پر جاری حساس صورتحال کو صحیح طریقے سے سمجھ کر باہمی تعاون کو وسیع کرنے اور بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
.......
/169